ایوارڈ یافتہ بنکروں اور کاریگروں کیلئے ہینڈلوم نمائش

   

جے پور : راجستھان حکومت کی کمپنی آر ایچ ڈی سی کے ذریعہ ریاست کے قومی ایوارڈ یافتہ اور نامور بُنکروں اور کاریگروں کے کپڑوں اور ملبوسات کا جے پور کے چوموں ہاؤس میں نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔راجستھان اسٹیٹ ہینڈ لوم کارپوریشن کی سی ایم ڈی نیہا گری نے بتایا کہ 15 سے 19 جون تک ایک پانچ روزہ ہینڈ لوم نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد ریاست کی ہینڈ لوم اور دستکاری کی ٹیکسٹائل صنعت کو مناسب مارکیٹنگ کو فروغ دینا ہے جو پوسٹ کوویڈ وبا مسائل سے دوچار ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نمائش میں ڈیزائنر کوٹا ڈوریا اور زری ساڑیاں، بلاک پرنٹ شدہ ساڑیاں، ڈریس میٹریل، بیڈ شیٹس، آرٹسٹک دوہر، داریاں، قرطاس، پلازو اور شرٹس وغیرہ کی نمائش اور فروخت کی جائے گی۔