ایودھیا دیپ اتسو کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں مقام

,

   

ایودھیا ۔ /27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی جانب سے منائے گئے دیپ اتسو پروگرام کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شمار کیا گیا ہے ۔ اتسو میں 5.61 لاکھ دیپ جلائے گئے تھے ۔ ایودھیا میں ہفتہ کے دن دیپاولی کے موقع پر روشنیوں کا تہوار منایا گیا ۔ اس موقع پر 4 لاکھ 10 ہزار دیپ رام کی پوڑی گھاٹس پر اور ایک لاکھ 51 ہزار دیپ دیگر مقامات پر جلائے گئے ۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے اس موقع پر 226 کروڑ کی اسکیمات کا آغاز کیا ۔ سات مذہبی شہروں کے منجملہ تین شہروں ایودھیا ، کاشی اور متھرا کے تعلق سے بھی اسکیمات تیار کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تینوں شہر ہماری ریاست میں ہے ۔ دنیا میں کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو ہمارے اس ملک کی طرح خوشحال ترقی کا ماحول پایا جاتا ہے ۔ ایودھیا میں ترقیاتی پراجکٹس کو نئی پالیسیوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے ۔