ایودھیا فیصلہ، نظرثانی درخواستوں کی

   

Ferty9 Clinic

سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا آج غور
نئی دہلی ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایودھیا فیصلہ پر نظرثانی کیلئے کئی درخواستیں داخل کی گئی ہیں جن پر سنوائی سے متعلق سپریم کورٹ آج غور کرے گا۔ ان چیمبر ہونے والے اجلاس میں چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی زیرقیادت ایک بنچ اس کا جائزہ لے گی جو جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس ایس اے نظیر اور جسٹس سنجیو کھنہ پر مشتمل ہے۔ جسٹس کھنہ واحد ایسے جج ہیں جو رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد مقدمہ کے 9 نومبر کو سنائے گئے فیصلہ کی سپریم کورٹ بنچ کا حصہ نہیں تھے۔ انہیں چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی جگہ اس بنچ میںشامل کیا گیا ہے جو ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔ ایودھیا فیصلہ سے غیرمطمئن مسلم پرسنل لا بورڈ اور ہندو فریق نے بھی درخواست نظرثانی داخل کی۔