ایودھیا معاملہ : سماعت کیلئے نئی بنچ کی تشکیل ، جسٹس عبدالنذیر و جسٹس اشوک بھوشن بھی شامل 

,

   

نئی دہلی : ایودھیا معاملہ کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے نئی بنچ تشکیل دی ہے ۔ اس نئی بنچ میں چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے علاوہ جسٹس اشوک بھوشن ، جسٹس عبدالنذیر ، جسٹس ایس اے بوبڈے ، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں تشکیل دی گئی بنچ سے ایک رکن جسٹس ادئے للت سماعت سے خود کو الگ کرلیا ہے ۔

اس کے بعد اس حساس مسئلہ کیلئے نئی بنچ بنانے کا فیصلہ کیا تھا ۔بابری مسجد رام جنم بھومی معاملہ کی سماعت ۲۹؍ جنوری کو ہوگی ۔ اس تعلق سے سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو مطلع کیا۔ اس نوٹس کے ذریعہ یہ فریقین کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ اس معاملہ کی سماعت کرنے والی پانچ ججوں کی آئینی بنچ میں د و نئے ججوں جسٹس بھوشن اور جسٹس عبدا لنذیر کوبھی شامل کیا گیا ہے۔