اس سال ایودھیاء میں ایک تاریخی ہو لی ہوئی ہے اور اس ہولی نے ملک کی فرقہ پر ست طاقتوں کو ایک پیغام دیا ہے ، ایودھیا تنازع کے فریقین نے ہولی تہوار پوری مستی کے ساتھ منایا ہے ۔ رام للا کے چیف پجاری آچاری ستندر داس کے اشرم میں منعقد ہولی کے پروگرام میں بابری مسجد کے فریق اقبال انصاری اور ہندو فریق مہنت دھرم داس پھولوں اور رنگوں سے ہولی کھیلی ہے ۔
ہندوفریق مہنت دھرم داس نےاقبال انصای کوہرے رنگ کا گلال لگایا۔ وہیں بابری مسجد فریق اقبال انصاری نےمہنت دھرم داس کوکیسریا رنگ کا گلال لگاکرگلےسےلگایا۔ اس دوران مسلم کارسیوک محمد انیس سنی بھی ہولی کھیل کرایک دوسرے سےگلےملے۔ سبھی نےایک بار پھرنریندرمودی کودوبارہ وزیراعظم بننےکی نیک خواہشات پیش کی۔
پورا ملک جہاں ہولی کےتیوہارکورنگ برنگے رنگوں سے کھیل رہا ہے۔ وہیں اجودھیا میں ہولی کا خصوصی رنگ دیکھنے کوملا۔ شکتی دھام گوپال مندرمیں اجودھیا تنازعہ سے منسلک بابری مسجد فریق اقبال انصاری، ہندوفریق مہنت دھرم داس، شری رام للا کے چیف پجاری آچاریہ ستیندرداس، رام مندرتعمیرکے لئے آندولن کرنے والے تپسوی چھاونی کے مہنت سوامی پرمہنس داس، مسلم کارسیوک محمد انیس سنی، ببلو خان نے ایک ساتھ ہولی کھیل کرپورے ملک کوآپسی بھائی چارہ اورہم آہنگی کا بڑا پیغام دیا ہے۔
اس درمیان اجودھیا کےمزاحیہ شاعروں نے بھی ہولی پرمزاحیہ شاعری کرکے موجود فریقوں مسلم سماج کے لوگوں سادھو سنتوں کوخوب ہنسایا۔ شری رام للا کے چیف پجاری آچاریہ ستیندرداس نےکہا کہ اس باردوبارہ نریندرمودی ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ وہیں مہنت دھرم داس نے امید ظاہرکی، جلد ہی اجودھیا میں رام مندرکی تعمیرہوگی۔