لندن: انگلینڈ کی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیموں کے کپتان ایون مورگن نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا، مورگن کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فارم میں نہ ہونے اور انجریز کے باعث کیا گیا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایون موگن کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی گئی، انگلش ٹیم نے ایون مورگن کی قیادت میں 2019 میں پہلی بار آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔