ایٹالہ راجندر کا حامی بی جے پی سے مستعفی ‘ ٹی آر ایس میں شامل

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 22 اگسٹ : سابق وزیر و بی جے پی لیڈر ایٹالہ راجندر کے ایک حامی نے بی جے پی سے استعفی پیش کردیا ہے ۔ نائب صدر نشین کے ڈی سی سی بینک پی رمیش نے جو ایٹالہ کے انتہائی کٹر حامی سمجھے جاتے تھے آج اعلان کیا کہ وہ بی جے پی سے مستعفی ہو رہے ہیں کیونکہ وہ اس پارٹی کے نظریات سے متفق نہیں ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ بی جے پی کے بعد اب ٹی آر ایس میں شامل ہو رہے ہیں کیونکہ حکومت کی فلاحی اسکیمات سے وہ متاثر ہیں۔