حیدرآباد۔ یکم؍مارچ ، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کی آج حضور آباد اسمبلی حلقہ میں پدیاترا سے قبل کانگریس پارٹی نے مقامی بی جے پی رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر کے خلاف چارج شیٹ جاری کی ہے جس میں ان پر اراضیات پر قبضہ کے سنگین الزامات عائد کئے گئے۔ پداپلی ضلع کے صدر این ایس راج ٹھاکر، کریم نگر ضلع کانگریس صدر ستیہ نارائنا اور این ایس یو آئی کے ریاستی صدر بی وینکٹ نے چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے سوال کیا کہ 2 ایکر اراضی رکھنے والے ایٹالہ راجندر کروڑہا روپئے کی اراضی کے مالک کس طرح بن گئے۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ راجندر نے اسائینڈ اور انڈومنٹ کی اراضیات پر ناجائز قبضے کئے ہیں۔ وزیر سیول سپلائیز کی حیثیت سے ایٹالہ راجندر کئی بے قاعدگیوں میں ملوث ہیں۔کانگریس قائدین نے کہا کہ راجندر کی بی آر ایس سے ملی بھگت ہے جس کے نتیجہ میں کے ٹی آر کے جلسہ کی اجازت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں کانگریس کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے کافی توقعات کے ساتھ راجندر کو منتخب کیا تھا لیکن انہیں مایوسی ہوئی ہے۔ راجندر نے بی آر ایس قائدین کی بدعنوانیوں کے خلاف بیان تک نہیں دیا۔ راجندر علحدہ تلنگانہ تحریک کی جدوجہد سے دور رہے۔ ر