ایپل کا اسرائیلی جاسوس سافٹ ویئر کمپنی پر مقدمہ

   

واشنگٹن: امریکہ کی معروف کمپنی ایپل نے مبینہ طور پر آئی فون صارفین کو ہیکنگ ٹول کے ذریعے نشانہ بنانے پر اسرائیلی جاسوس کمپنی این ایس او گروپ پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ این ایس او کا پیگاسس سافٹ ویئر آئی فون کے ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، جس کے ذریعے موبائل میں موجود پیغامات، تصاویر، ای میل، کالز کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ فون کے کیمرے اور مائیکروفون کو خفیہ طور پر صارف کی لاعلمی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔