نیویارک 3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹکنالوجی فرم ایپل کے شئیرس کی قیمتیں زبردست حد تک بڑھ گئی ہیں اور ان کی قیمتوں میں 2.3 فیصد کا اضافہ درج ہوا ہے ۔ اب ایک شئیر کی قیمت 300 ڈالرس سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ نسدق میں کاروبار کرنے والی فون ساز کمپنی کے شئیر کی قیمت پہلی مرتبہ 300 ڈالرس سے زیادہ ہوئی ہے ۔ بلیومبرگ نے یہ بات بتائی ۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال اس وقت کے دوران ایپل نے اپنے فون کی فروخت میں کٹوتی کا بھی اعلان کیا تھا ۔
