ایڈیشنل ڈی سی پی ملاریڈی کواے سی پی عہدہ پر ترقی

   

سدی پیٹ-19دسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کمشنریٹ میں ایڈیشنل ڈی سی پی (امن و امان) کے طور پر خدمات انجام دینے والے ایس ملاریڈی کو اے سی پی کے عہدے پر ترقی ملی ہے۔ ترقی کے بعد ملاریڈی کو راچاکونڈا کمشنریٹ کے دائرہ کار میں ٹریفک ڈی سی پی کے طور پر تعینات کرنے کے لیے حکومت نے احکامات جاری کیے ہیں۔ ترقی کے بعد بدھ کے روز ملاریڈی نے سدھی پیٹ پولیس کمشنریٹ میں پولیس کمشنر انورادھا ریڈی سے ملاقات کی اور انہیں ایک گلدستہ پیش کیا۔ اے سی پی کے عہدے پر ترقی پانے والے ملاریڈی کو ایس بی انسپکٹرز کرن، سری دھر، ریزرو انسپکٹر پورنا چندر، آفس سپرنٹنڈنٹ محمد فیاض الدین، محمد عبدالعزیز، سی سی نتن ریڈی، پی آر او ملیکارجن ریڈی اور آفس کے عملے نے شائستگی کے ساتھ گلدستے پیش کیے۔