ایڈیشنل کلکٹر سے تحصیلدار کی چھٹی منظور ، کلکٹر کی برہمی

   

محکمہ ریونیو میں سخت ناراضگی کے بعد عہدیدار کی معطلی سے دستبرداری
حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : جب ایک ضلع میں کام کرنے والے ایک تحصیلدار نے چھٹی مانگی تو ایڈیشنل کلکٹر نے انہیں چھٹی دیدی ۔ اس معاملہ کا علم ہوتے ہی ضلع کلکٹر نے انہیں سرزنش کی کہ کس اختیار پر انہوں نے چھٹی دی ہے جب کہ انہیں وضاحت کے لیے نوٹس بھی دیا جس سے ایڈیشنل کلکٹر برہم ہوگئے ۔ ساتھ ہی چھٹی لینے والے تحصیلدار کو بھی معطل کردیا ۔ محکمہ ریونیو کے حلقوں میں شدید تحفظات کے اظہار کے بعد معطلی سے دستبرداری اختیار کرلی گئی ۔ ایڈیشنل کلکٹر نے شکایت کی کہ ہم چھٹی نہیں دے سکتے ۔ اگر ہم کام نہیں کرتے ہیں تو ہم تبادلے بھی نہیں کرسکتے ۔ اگر کوئی غلط کرتا ہے تو ہمیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔ تحصیلداروں کی تقرری ، تبادلے اور چھٹی دینے کا اختیارات کلکٹروں کے ہاتھ میں ہیں ۔ اگرچہ ریاست میں جوائنٹ کلکٹر سسٹم کو ختم کر کے ایڈیشنل کلکٹر سسٹم نافذ کردیا گیا ہے لیکن اختیارات کے معاملے میں کوئی اجازت نہیں دی گئی ۔ اراضی کے مسائل سے متعلق تحصیلدار سطح پر 54,456 درخواستیں زیر التواء ہیں ۔ آر ڈی او کی سطح پر 18,239 ، ایڈیشنل کلکٹر کی سطح پر 11,323 اور کلکٹر کی سطح پر 11,637 ایسی تنقیدیں ہیں کہ حکومت جو وقتاً فوقتاً ان کا جائزہ لیتی رہی ہے اور انہیں حل کرنے کی ذمہ داری ایڈیشنل کلکٹرس کو دے چکی ہے ۔۔ ش