ایڈیشنل کلکٹر و ضلع ایس پی کو سال نو کی مبارکباد

   

میدک۔/4 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر ضلع ٹی این جی اوز میدک ڈی نریندر کی قیادت میں ضلع ٹی این جی اوز کی نمائندہ شخصیتوں نے ضلع ایڈیشنل کلکٹر ایم ناگیش اور ضلع ایس پی میدک ڈی اودئے کمار ریڈی اور ایڈیشنل ایس پی میدک ایس مہیندر اور ضلع پریشد چیف ایگزیکیٹو آفیسر ایلیا سے ملاقات کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا اور سال نو 2025 کی مبارکباد پیش کی۔ اس ملاقات میں کلکٹر ایم ناگیش، ضلع ایس پی اودئے کمار ریڈی نے کہا کہ حکومت کی عوامی فلاحی اسکیمات پر عمل آوری صد فیصد کرتے ہوئے حکومت کی نیک نامی کیلئے اپنی خدمات انجام دیں۔ اس طرح سرکاری ملازمین کا ایک وفد جو مختلف محکمہ جات کے ملازمین پر مشتمل تھا ضلع این جی اوز کے صدر سے ملاقات کرتے ہوئے سال نو 2025 کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سکریٹری ضلع ٹی این جی اوز مانک راج، ایم ڈی فضل، چندر شیکھر، اقبال پاشاہ، رگھوناتھ راؤ، وشنو وردھن ریڈی، رادھا، محترمہ لیلا، راما گوڑ، شیشا چاری ، ست نارائن ، پرنئے، مہیندر ، پرشوتم راؤ بھی موجود تھے۔