نئی دہلی : اڈیشہ کے فوجی کیمپ میں ایک اہلکار نے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والا سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بٹالین 64 میں تعینات تھا جو نکسل باغیوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے۔ اہلکار کی شناخت ارجن چرن نائیک کے نام سے ہوئی،تاہم کمرے سے کوئی خودکشی سے متعلق نوٹ برآمد نہیں ہوا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم خودکشی کی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آسکی۔