رانچی16دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) جھارکھنڈ کے وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر رگھوور داس نے چوتھے مرحلے کے لئے جاری ووٹنگ میں لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ ایک ایک ووٹ ریاست سے بدعنوانی اور کنبہ پروری کو ختم کرے گا ۔ مسٹر داس نے ٹویٹ کر کہا‘‘دیوگھر، دھنباد، بوکارو، نرسا، ٹنڈی، مدھوپور، بگودر، جموا، گنڈے ، گریڈیہہ، ڈمری، چندن کیاری، سندری، جھریا اور باگھ مارا کے عوام سے اپیل ہے کہ بڑی تعداد میں آج ووٹ ڈالنے جائیں، آپ کا ہر ووٹ بدعنوانی اور کنبہ پروری کو ختم کرے گا ’’۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے جا رہے نوجوان ساتھیوں سے اپیل ہے کہ جھارکھنڈ کی ترقی کے لئے ووٹ کریں، جنہوں نے جھارکھنڈ کی ترقی کے نام پر اپنی ترقی کی ہے ، انہیں سبق سکھائیں ۔ جھارکھنڈ میں اب جھوٹ اورفریب کی سیاست نہیں چلے گی ۔ مسٹرداس نے ایک مزید ٹویٹ میں کہا‘‘ماں – بہنوں سے اپیل ہے کہ جھارکھنڈ کے روشن مستقبل کے لئے ووٹ کریں ۔