نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ دہلی حکومت کی جانب سے آج 324 پرنسپلوں کی تقرری ایک تاریخی قدم ہے۔مسٹر سکسینہ نے چہارشنبہ کو یہاں دہلی کے نئے تعینات ہونے والے سرکاری ملازمین کی تقرری نامہ تقسیم کرنے کی تقریب میں کہا کہ گزشتہ دس مہینوں میں دہلی حکومت نے تقریباً 15 ہزار لوگوں کو مستقل سرکاری ملازمتیں دینے میں کامیابی حاصل کی، اس کے لیے تمام افسران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے 1500 افراد کو آج موصول ہونے والے تقرری نامے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسے صرف تقرری لیٹرنہیں بلکہ حلف نامہ سمجھ کرایمانداری سے لوگوں کی خدمت کرنے کا عہد کریں۔انہوں نے کہا کہ 2010-11 سے یہاں کے اسکولوں میں پرنسپلز کی آسامیاں خالی پڑی تھیں اور آج 324 پرنسپلز کے تقرری لیٹر دیئے گئے جو ایک تاریخی قدم ہے ۔