ایک دن چیف منسٹر شیو سینا کا ہوگا: اودھوٹھاکرے

,

   

ممبئی: شیو سینا سربراہ اودھوٹھاکرے نے آج کہا کہ ان کے بیٹے کے سیاست میں اترنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ سیاست سبکدوش ہورہے ہیں۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ایک دن مہاراشٹرا کا چیف منسٹر شیو سینا کا ہوگا۔ انہوں نے اپنے اخبار ”سامنا“ کو دئے گئے انٹرویو میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی شیو سینا نے 2014ء میں اسمبلی الیکشن میں ”مودی لہر“پر لگام لگائی تھی۔“ شیو سینا مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ جملہ 288نشستوں میں سے 124نشستوں پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور دیگر نشستوں پر بی جے پی سے اتحاد کر کے 150نشستوں پر الیکشن لڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک کوئی شیوسینک مہاراشٹرا کا چیف منسٹر بنے گا۔ یہ ایک وعدہ ہے جو میں نے اپنے والد او رشیو سینا کے بانی آنجہانی بالاصاحب سے کیا تھا۔“ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ادتیہ کے سیاست میں اترنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں سبکدوش ہورہا ہوں میں یہیں ہوں۔ میں کھیتی کرنے گاؤں نہیں جارہا ہوں۔“ واضح رہے کہ مہاراشٹرامیں 21اکٹوبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات والے ہیں۔ ادھوٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے نے وورلی حلقہ اسمبلی سے انتخابی میدان میں اتررہے ہیں۔