نئی دہلی۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 14،516 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے مزید 375 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاہم یہ راحت کی بات ہے کہ اس دوران 9120 مریض صحت یاب بھی ہوئے ۔مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3،95،048 ہوگئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12،948 ہوگئی ہے ۔وہیں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اب تک مجموعی طور پر 2،13،831 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ تاہم ملک میں ابھی بھی کورونا وائرس کے 1،68،269 ایکٹو کیسز ہیں۔حکومت نے جمعہ کے روز ریاستوں کوکرناٹک کی مثال پیش کرتے ہوئے کورونا وبا کی روک تھام کے لئے بہتر انتظام کے تناظر میں ددیگر ریاستوں کو موثر اقدامات کئے جانے اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کے طریقوں کو دوہرانے کی تجویز پیش کی ۔ کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3827 کیسز درج کئے گئے اور 142 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1،24،331 ہوگئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5893 ہوگئی ہے ۔ اس دوران ریاست میں 1935افراد صحت یاب بھی ہوئے ، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 62،773 ہوگئی ہے ۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تامل ناڈو دوسرے مقام پر ہے ،یہاں اب کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 54،449 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک اس وبا کے سبب 666 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 30،271 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے ۔دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) قہربرپا کر رہا ہے ،
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3137 نئے کیسز کے سامنے آنے کے ساتھی ہی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 53،116 ہوگئی۔ اسی دوران 66 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2035 ہوگئی۔ ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں دہلی مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ دارالحکومت میں23،5691 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں، جن کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے ۔ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ 19 کے کیسزکے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے ، لیکن ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے مقام پر ہے ۔ گجرات میں اب تک 26،141 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1618 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ریاست میں 18،159 افراد اس وبا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 15،785 کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وائرس سے 488 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 9638 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔راجستھان میں بھی کورونا کا قہر عروج پر ہے اور اس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 14،156 ہوگئی ہے اور اب تک 333 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، جبکہ 10،997 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔مغربی بنگال میں 13،090 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 529 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 7303 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 11،582 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 495 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 8748 افراد صحت بھی ہوئے ہیں۔جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں 8281 اور آندھرا پردیش میں 7961 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں ہلاکتوں کی تعداد بالترتیب 124 اور 96 ہے ۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 5680 ہوگئی ہے اور اب تک 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہریانہ میں 144 ، پنجاب میں 92 ، بہار میں 50 ، اتراکھنڈ میں 26 ، کیرالہ میں 21 ، اڈیشہ اور جھارکھنڈ میں 11-11 ، چھتیس گڑھ میں 10 ، پڈوچیری میں سات ، چندی گڑھ ، تریپورہ میں 6 کی اس وبا سے موت ہوئی ہے ۔