دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے اوپنر محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف 34واں رن بنانے کے ساتھ ہی ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک سال میں 1000 رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔رضوان نے 67 رنز کی اننگز کی بدولت 1033 رنز بنائے ہیں۔ اس اننگز کی وجہ سے وہ اس ورلڈ کپ میں اپنے اوپننگ پارٹنر بابر اعظم کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بھی رہے۔انہوں نے ورلڈ کپ کے 6 میچوں میں 70 کی اوسط سے 281 رنز بنائے ہیں۔