فلاڈالفیا۔/26 اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام )امریکی ریاست فلاڈالفیا میں ایک 27 سالہ شخص اپنے جسم پر 16 مرتبہ گولیاں لگنے کے بعد تقریباً 3.2 کلو میٹر پیدل چلتا ہوا دواخانہ پہنچا۔ متاثرہ شخص کے سیدھے بازو پر 5 گولیاں لگی تھیں۔ دواخانہ میں اس کا آپریشن کیا گیا اور حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے لیکن توقع ظاہرکی گئی ہے کہ وہ زندہ بچ جائے گا۔ ہنوز یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیا وہ پیدل چلتا ہوا ہاسپٹل پہنچا تھا یا پھر کسی ٹرانسپورٹ گاڑی سے وہاں لایا گیا تھا۔