ایک طالبہ کیلئے 70 نشستی کشتی چلائی گئی

,

   

الاپوڑہ 2جون (سیاست ڈاٹ کام )کیرالا میں تعلیم کی اہمیت کا مظاہرہ ہوا جب اسٹیٹ واٹر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے 17 سالہ اسکولی طالبہ کیلئے 70 نشستی کشتی چلائی تاکہ وہ اپنے گیارہویں جماعت کے امتحانات میں شریک ہوسکے۔ ضلع الاپوڑہ کے کوٹانڈ کے ایک جزیرے میں رہنے والی سائنڈرا بابو کو 29 اور 30 مئی کو اگزام سنٹر جانا تھا لیکن اور کوئی دیگر مسافر دستیاب نہ تھے۔ اِس کے باوجود محکمہ نے اسپیشل پرمیشن کیساتھ انٹر ڈسٹرکٹ سرویس چلائی۔