بیدر۔ بیدر آبکاری افسران بیدر تعلقہ کے منہلی حدود میں سندول کراس کی طرف جارہے تھے کہ اس وقت ایک ہونڈاایکٹیوا 5جی دوپہیہ گاڑی کوروک لیاگیا۔ گاڑی والا ببلو ولد شیواجی چوہان فرار ہوگیا۔اور گاڑی چلانے والا سنجیوکمار ولد میگھناتھ کی تلاشی اور گاڑی کی جانچ کی گئی۔گاڑی میں ایک لاکھ 40ہزار روپئے کا 14کے جی خشک گانجہ غیرقانونی طورپر اسمگل کیاجارہاتھاوہ پایاگیا۔فوراً ملزم کوگرفتار کرتے ہوئے دوپہیہ گاڑی اور گانجہ ضبط کرلیاگیا۔اس دھاوے میں افسران آنند اککلی ، رویند رپاٹل ، سریش شنکر ، اور اسٹاف میں ٹونی ، انیل ، شیوشنکر، عتیق اور وشنو نے حصہ لیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نریندر نے کیس درج کرکے فرار ہونے والے ایک اور شخص ببلو ولد شیواجی چوہان کو گرفتار کرکے آگے کی کارروائی کی گئی ہے۔
یوتھ کانگریس نے اضلاع کے انچارج مقرر کئے
بیدر۔ کرناٹک پردیش یوتھ کانگریس کمیٹی کے صدر محمد حارث نلپاڈ نے کرناٹک کے مختلف اضلاع کے لئے یوتھ کانگریس کے انچارج مقرر کئے ہیں۔جن میں سے چند کے نام حسب ذیل ہیں۔ ہبلی شہر۔ خالدا حمد ، سورج نائک، ہبلی دیہی ۔ سویتا آر، آکاش کونیری ، گدگ ۔ منجوناتھ شٹی ، گووردھن GC، گلبرگہ ۔ افروزجہاں ،نوین کمار ای ایم ، ہاسن۔ شری جیت ، یوگیش اے ، ہاویری۔ وویک یوواگل، پروین شیتاودی ، کوڈگو۔ رشمی ، اجیت شٹی ، کولار۔ سندیپ کمار ،موہن وغیرہ ۔