نئی دہلی : صدرجمہوریہ رامناتھ کووند نے آج بتایا کہ ڈسمبر 2020 ء میں یو پی آئی کی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے زائداز 4 لاکھ کروڑ روپئے مالیت کے ڈیجیٹل لین دین کئے گئے اور زائداز 200 بینکوں کو یو پی آئی سسٹم سے مربوط کیا گیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کووند نے کہاکہ جن دھن کھاتوں، آدھار اور موبائیل کی تگڑی نے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے میں مدد کی ہے اور 1.8 لاکھ کروڑ روپئے غلط ہاتھوں میں پڑنے سے محفوظ رہے ہیں۔ یونیفائیڈ پے منٹس انٹرفیس (یو پی آئی) انڈین ڈیجیٹل پے منٹس سسٹم ہے۔