ایک مقدمہ میں جیل سے رہائی کے اندرون 24 گھنٹے دوسرے مقدمہ عمر قید

   

Ferty9 Clinic

اصغر علی نے مبینہ طور پر پرنئے کمار نامی دلت نوجوان کو ضلع نلگنڈہ میں ایک لڑکی امروتا ورشنی سے بین طبقاتی شادی کرنے پر اس کا قتل کردیا تھا۔اس کیس میں لڑکی کا باپ ٹی ماروتی راؤ بھی ملزم ہے۔ نلگنڈہ کی مریال گوڑہ پولیس نے اسے گزشتہ سال ستمبر میں گرفتار کرتے ہوئے اسے ورنگل ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا تھا اور وہ گزشتہ دس مہینوں سے عدالتی تحویل میں تھا۔ نلگنڈہ کی عدالت نے اصغر علی اور اس کے ساتھی محمد عبدالباری کی ضمانت منظور کی تھی جس کے نتیجہ میں اصغر علی اپنے ساتھی کے ہمراہ کل ورنگل سنٹرل جیل سے رہا ہوا۔