بچکنڈہ ۔ مولانا عبد العلیم فاروقی ناظم مدرسہ جامعہ خیرالنساء للبنات بچکنڈہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دارایلعلوم محمدیہ حمایت نگر ضلع ناندیڑ کے مشہور و معروف قدیم ادارہ جس سے اب تک 828 طلبہ حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔ امسال 68 طلبہ نے حفظ قرآن کی تکمیل کی ہے۔ جبکہ تین خوش نصیب طلبہ محمد نوید، محمد اکبر، محمد علی نے ایک ہی نشست میں قرآن سنایا۔ مولانا عبدالعلیم فاروقی نے مدرسہ کے بانی و مہتمم مولانا مظہر الحق کامل قاسمی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالب علم کی کامیابی کے پیچھے استاد کا اہم رول ہوتا ہے، والدین کے بعد استاد کا مرتبہ اہم ہوتا ہے۔ مولانا عبدالعلیم فاروقی نے کہا کہ دنیا میں سب سے عظیم کتاب قرآن ہے۔ حفظ قرآن کرنا اور عمل کرنا سب کے بس کی بات نہیں ہے، اللہ جس کو چاہتا ہے اسی کے سینے میں قرآن محفوظ کرتا ہے۔ آج دنیا میں لاکھوں بچوں کے سینوں میں قرآن محفوظ ہو رہا ہے۔