’ایک چہرے پہ کئی چہرے لگا لیتے ہیں لوگ‘

   

Ferty9 Clinic

اپوزیشن اجلاس پر وزیر اعظم نریندر مودی کا طنز
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس پر طنز کرتے ہوئے ہندی فلمی گیت کا مکھڑا یاد کیا اور اپوزیشن میں کرپٹ ہونے کا الزام عائد کیا۔بنگلورو میں اپوزیشن کے اجلاس پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے راجیش کھنہ اور شرمیلا ٹیگور کی فلم ‘داغ’ کاگانا یاد کیا۔ لتا منگیشکر کے گانے کے بول یاد کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ایک چہرے پر کئی چہرے لگالیتے ہیں لوگ (لوگ اپنے چہروں پر کئی ماسک لگا لیتے ہیں)۔ اس کے بعد وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈروں پر اپنے اصلی چہرے چھپانے کا الزام لگایا۔