ایک کیلو گانجہ کے ساتھ سیکوریٹی گارڈپکڑاگیا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 9جولائی (یو این آئی) سائبر آباد اسپیشل آپریشن ٹیم نے کل رات ایک سیکورٹی گارڈ کو پکڑ کر اس کے پاس سے ایک کیلو گانجہ ضبط کرلیا۔ ایک اطلاع پر ایس او ٹی نے نیرج کمار کو آر سی پورم میں حراست میں لیا۔پولیس نے بتایا کہ سیکورٹی گارڈ بعض لوگوں سے گانجہ خرید کر فیکٹری کے کارکنوں کو فروخت کر رہا تھا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔