ایک ہی خاندان کو زہرخورانی کا شکار بناکر مکان میں سرقہ

   

پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے پچاس کلومیٹر مسافت پر تھانہ مہیش گنج علاقے کے غریب پور گاوں میں ایک شخص کے یہاں رشتہ دار بن کر آئے لوگوں نے گزشتہ منگل و بدھ کی شب جھاڑ پھونک کے بہانے لڈّو میں کوئی زہریلی شئے ملا کھلا کر ایک ہی کنبہ کے چھ لوگوں کو بیہوش کرنے کے بعد گھر سے نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے بدھ کی صبح سبھی کو بیہوشی کی حالت میں علاج کے لئے میڈیکل کالج میں داخل کرایا ۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مغربی راہل مشرا نے بدھ کو بتایا کہ تھانہ مہیش گنج علاقے کے غریب پور گاوں میں شیومورت 50 کے یہاں دو روز قبل گھنشیام و ایک نامعلوم سمیت پہونچے اور بتایا کہ وہ جونپور سے ان کے بیٹے اکشے کی شادی کے سلسلے میں آئے ، اور دور کے رشتہ دار بھی ہیں ۔