ایکتا کپور نے بتائی شادی نہ کرنے کی وجہ

   

ایکتا کپور فلم انڈسٹری کے ان لوگوں میں سے ہے جو کہ 40 سال سے زائد عمر میں بھی سنگل ہے۔ ایکبار ایکتا نے کہا تھا کہ وہ سلمان خان کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔ اس وجہ سے شادی نہیں کررہی ہیں، لیکن آپ کو بتادیں کہ اصل وجہ کچھ اور ہے جسے سنکر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ ایک انٹرویو میں ایکتا کپور نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ڈیڈی نے میرے سامنے ایک شرط رکھی تھی جس کے بعد میں نے کبھی شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایکتا نے بتایا ڈیڈی نے میرے سامنے شرط رکھی تھی تمہیں شادی کرنی ہوگی یا پھر کام کرنا ہوگا۔ ایسے میں میں نے کام کا انتخاب کیا۔ ایکتا کپور نے شادی کے رشتہ پر کہا تھا کہ میں نے کچھ قریبی دوستوں کو طلاق لے کر الگ ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ میرے کئی دوست ہیں جو طلاق لے کر سنگل زندگی جی رہے ہیں ایسے میں شادی کرنے کا کیا فائدہ۔