ایکس سرویسمین کانٹری بیوٹری ہیلت اسکیم پر میجر جنرل سرینواس راؤ کا خطاب

   

حیدرآباد ۔ /13 مارچ (سیاست نیوز) اے ایس اے ای سی ایچ ایس کنسلٹیٹیو کمیٹی میٹنگ آج سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع گولڈن پام سینک بھون میں منعقد ہوئی ۔ میجر جنرل این سرینواس راؤ ، جنرل آفیسر کمانڈنگ ، تلنگانہ اینڈ آندھرا سب ایریا نے اس اجلاس کی صدارت کی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے جنرل آفیسر نے کہا کہ تلنگانہ اور آندھرا سب ایریا کی جانب سے ایکس سرویسمین کانٹری بیوٹری ہیلت اسکیم کو مزید موثر بنانے کے لئے پوری توجہ کے ساتھ کام کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ اینڈ آندھرا سب ایریا کی کاوشوں اور اقدامات پر روشنی ڈالی ۔ اس اجلاس میں تمام اہم اسٹیک ہولڈرس بشمول بریگیڈر ایم ڈی اپادھیائے ، اسٹیشن کمانڈر ، لفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) اے آر کے ریڈی لفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) کے آ ر راؤ ، بریگیڈر ڈی ویویکانندا ، کمانڈنٹ آف ملٹری ہاسپٹل ، سکندرآباد ، ای سی ایچ ایس کنسلٹیٹیو کمیٹی ممبرس ، اہم کارکن اور ایکس سرویسمین کے نمائندوں نے شرکت کی ۔