ایکسائز ڈیوٹی میں کمی، حکومت عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے:راہول گاندھی

   

نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کر کے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم کرنے کے حوالہ سے اس کی نیت پر سوال کھڑے کئے ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا کہ حکومت عوام کو بے وقوف بنانا بند کرے۔ راہول گاندھی نے اعداد و شمار کے ذریعے بتایا کہ مودی حکومت نے کس طرح پہلے تیل کے داموں میں بے تحاشہ اضافہ کیا اور اب داموں میں ذرا سی کمی کر کے تعریفیں لوٹ رہی ہے۔ اب پھر سے توقع کی جا رہی ہے کہ 80 پیسے اور 30 پیسے کی روزانہ خوراک سے پٹرول کا پھر سے ’وکاس‘ ہوگا۔ حکومت کو عوام کو بے وقوف بنانا بند کر دینا چاہئے۔ لوگ ریکارڈ مہنگائی سے حقیقی راحت کے مستحق ہیں۔مرکزی حکومت نے کل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 9.5 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپئے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔