ایکلسٹون اورلیوس ماہانہ ایوارڈز کے لئے نامزد

   

دبئی، 6 اگست (آئی اے این ایس) جولائی 2025 کے لیے آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے انگلینڈ کی سوفیا ڈنکلی، صوفی ایکلسٹون اور آئرلینڈ کی کپتان گیبی لیوس کو نامزد کیا گیا ہے۔ سوفیا ڈنکلی نے ہندوستان کے خلاف ٹی20 اور ونڈے سیریز میں شاندار بیٹنگ کی جن میں 75 اور 83 رنز کی نمایاں اننگز شامل ہیں۔ صوفی ایکلسٹون نے ٹی20 اور ونڈے دونوں میں اہم وکٹیں حاصل کیں اور پانچویں ٹی20 میں بیٹنگ میں بھی ٹیم کو فتح دلانے میں کردار ادا کیا۔گیبی لیوس نے زمبابوے کے خلاف تین ٹی20 میچز میں154 رنز بنائے، جن میں87 رنزکی طوفانی اننگز بھی شامل ہے۔ انہوں نے ونڈے سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی۔

پریمیئر لیگ ٹورنمنٹ کا اعلان
حیدرآباد، 6 اگست (پریس نوٹ): آل انڈیا اسمال اسکیل انڈسٹریز مائناریٹیزکمیٹی (اے آئی ایس ایس ایم سی) کے سلور جوبلی تقریبات کے سلسلے میں انڈر16 بوائز کے لیے پریمیئر لیگ ٹی20 ٹورنمنٹ کا انعقاد معین آباد میں کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین ایس زیڈ سعید کے مطابق شرکت مفت ہوگی اورکسی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی۔ 12 ٹیمیں بنائی جائیں گی اور ہر ٹیم 3 میچزکھیلے گی۔ بہترین کارکردگی کی بنیاد پرکھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔۔ تفصیلات9849932346 پر سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔