ایکمینار مسجد جنگاؤں میں دعوت افطار کا اہتمام

   

جنگاؤں۔/16 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایکمینار مکہ مسجد جنگاؤں پر بروز جمعہ دعوت افطار و طعام کا اہتمام اہل خیر کی جانب سے کیا گیا۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس جنگاؤں دامودھر ریڈی نے شرکت کی اور کہا کہ دعوت افطار سے بھائی چارگی اور اتحاد پیدا ہوتا ہے، ہر ایک انسان کو انسان کی قدر کرنا ضروری ہے۔چاہے کوئی بھی کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں ان کے پاس انسانیت ہونا ضروری ہے، کسی کے دل کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہیئے۔ رمضان المبارک کا مہینہ بڑا برکتوں والا عظیم مہینہ ہے۔ اس مہینہ میں آپ لوگ خوب عادت کرتے ہیں اور قرآن پڑھتے ہیں اور سنتے ہیں۔ اے سی پی دامودھر ریڈی نے کہا کہ پولیس ہر وقت آپ لوگوں کی مدد کرے گی، آپ لوگ بلا جھجھک مجھ سے مل سکتے ہیں اور کوئی بھی کام مجھے سے لے سکتے ہیں۔ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ صدر ایکمینار مکہ مسجد جنگاؤں نے کہا کہ ہر سال مسجد میں دعوت افطار و طعام کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اے سی پی دامودر ریڈی نے خاص کر وقت نکال کر دعوت افطار میں شرکت کی ہے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر محمد صمد پولیس ڈپارٹمنٹ، محمد رافع متین ایڈوکیٹ، محمد اقبال، محمد الیاس، عتیق شریف ، محمد افضل، بدر الدین، محمد انور، سلمان، غالب محی الدین، محمد سلیم، محمد بابا، محمد احمد، محمد اعجاز، ابو، افسر، عادل اور دوسروں نے شرکت کی۔ مفتی مولانا انصر نے نماز مغرب کی امامت کی اور دعاء کی۔