ایکناتھ شنڈے کی جان کو خطرہ ‘گاڑی کو بم سے اڑانے کی دھمکی

   

ممبئی: مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے کی جان کو خطرہ لاحق ہے اور انکی گاڑی کو بم سے اڑانے کی دھمکی والا ای میل ممبئ کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کو روانہ کیا گیا ہے جسکے بعد ممبئ پولیس متحرک ہوگئ ہے اور نائب وزریراعلی کی سیکوریٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔پولیس نے جمعرات کو بتا یا کہ ای میل گورگاؤں ؛ جے جے مارگ اور دیگر پولیس اسٹیشنوں کو روانہ ملا ہے ۔اسکے علاوہ منترالیہ (اسٹیٹ سیکرٹریٹ) کو بھی اسی قسم کے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ۔ممبئی پولیس اور کرائم برانچ نے ای میل روانہ کرنے والے کے آئی پی ایڈریس کا سراغ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔شیو سینا کے رہنما ایکناتھ شنڈے دہلی کے وزیر اعلی ریکھا گپتا کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے دہلی میں ہیں ۔ ای میل وصول ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے چوکسی اختیار کرلی گئی ہے۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ شنڈے کو اس طرح کی دھمکی ملی ہے ۔