ایکویڈر کے تین بڑے جھینگوں کے پلانٹس کے پیاکیجس کورونا پازیٹیو : چین

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ۔ ایکویڈور میں واقع جھینگوں کے تین بڑے پلانٹس نے چین نے فی الحال درآمد کا سلسلہ روک دیا ہے کیونکہ منجمد شدہ جھینگوں کے پیاکیجس کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے، البتہ کسٹمز انتظامیہ کے عہدیدار بی کیگژن نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جھینگوں میں اور اندرونی جانب کی پیاکیجس کورونا کے اثرات سے منفی پائے گئے۔ یاد رہے کہ چین نے ماہ جون سے بیجنگ کی ایک مچھلی مارکٹ میں مچھلیوں کے ٹکڑے کرنے والے بورڈ کو کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد درآمد شدہ سمندری غذاؤں کی ٹسٹنگ شروع کی تھی۔