چینائی : ٹامل ایکٹر ویویک کو آج یہاں ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ۔ ویویک ہارٹ اٹیک سے متاثر ہے اور بتایا جاتا ہیکہ آئی سی یو میں ان کی حالت نازک ہے۔ ان کی صحت کی اس حالت کے پس پردہ قطعی وجہ تو ابھی نامعلوم ہے اور ہاسپٹل کی جانب سے باضابطہ بیان عنقریب دیا جائے گا لیکن یہ بات قابل ذکر ہیکہ جمعرات کو ویویک نے گورنمنٹ ہاسپٹل میں کوویڈ ۔ 19 کی پہلی ویکسین لی تھی۔