ایگاسویٹیک اٹالین اوپن سے باہر

   

روم :دو بار کی اطالوی اوپن چیمپئن ایگا سویٹیک کوارٹر فائنل کے دوران دائیں ران میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔چہارشنبہ کی رات شروع ہونے والے اور جمعرات کی صبح ختم ہونے والے کوارٹر فائنل میں پولینڈ کی سویٹیک کا مقابلہ دفاعی ومبلیڈن چیمپئن قازقستان کی ایلینا ریباکینا کا سامنا کررہی تھیں۔ دو گھنٹے کے کھیل کے بعد تیسرے سیٹ میں اسکور 2-2 سے برابر تھا جب سوئیٹیک کو میچ سے ہٹنا پڑا۔ انہوں نے پہلا سیٹ 6-2 سے جیتا تھا جبکہ دوسرا سیٹ 7-6 سے رائباکینا نے جیتا تھا۔ اس سے پہلے دوسرے سیٹ میں سویٹیک اپنا گھٹنا پکڑ کر کھیل رہی تھیں۔ سیٹ کے اختتام کے بعد انہوں نے طبی امداد حاصل کی اور اپنے گھٹنے پر پٹی باندھ کر تیسرے سیٹ کے لیے واپس آئیں۔ تیسرے سیٹ میں چار گیمز کے بعد انہوں نے ریٹائر ہون کا فیصلہ کیا۔رائباکینا نے میچ کے بعد کہا، “میں نے ٹائی بریک میں کچھ ہوتا ہوا دیکھا، لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ چوٹ اتنی سنگین ہے ۔” انہوں نے پہلے دو گیمز واقعی جارحانہ انداز میں شروع کیے تو میں سمجھ گئی کہ وہ زیادہ حرکت نہیں کر سکتی تھیں۔رائباکینا نے اس سال تیسری بار سویٹیک کو شکست دی ہے ۔ اس سال سویٹیک کی چھ میں سے تین شکست رائباکینا کے ہاتھوں آئی ہیں۔سیمی فائنل میں رائباکینا کا مقابلہ جیلینا اوستاپینکو سے ہوگا، جنہوں نے 2017 کا فرنچ اوپن جیتنے کے بعد کلے کورٹس پر اپنے پہلے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لئے پاؤلا بدوسا کو 6-2، 4-6، 6-3 سے شکست دی۔دوسرے سیمی فائنل میں روس کی ویرونیکا کدرمیتووا کا مقابلہ یوکرین کی اینہیلینا کالینینا سے ہوگا۔
اس شکست کے ساتھ ہی روم میں سویٹیک کی 14 میچوں کی جیت کا سلسلہ ختم ہو گیا۔ ساتھ ہی، دفاعی رولینڈ گیروس چیمپئن کے 28 مئی سے شروع ہونے والے فرنچ اوپن میں کھیلنے کے امکانات پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔