243 رکنی اسمبلی میں این ڈی اے کو 130 تا 167 سیٹیں ملنے کا امکان ، مہاگٹھ بندھن پیچھے
نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے ایگزٹ پول میں نتیش کمار اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کو واضح برتری ملتی دکھائی دے رہی ہے ، جبکہ تیجسوی یادو کی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کانگریس پر مشتمل مہاگٹھ بندھن (ایم جی بی) پیچھے نظر آ رہا ہے ۔ مختلف ایگزٹ پول کے مطابق این ڈی اے کو 130 سے 167 سیٹیں ملنے کا امکان ہے ، جبکہ مہاگٹھ بندھن کو 70 سے 108 سیٹوں کے درمیان کامیابی مل سکتی ہے ۔ یہ ایگزٹ پول مختلف ایجنسیوں بشمول میٹریز-آئی اے این ایس، پیپلز انسائٹ اور پیپلز پلس کے ذریعے کرائے گئے ۔ ان ایگزٹ پولز سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہار میں این ڈی اے کا اثر و رسوخ بدستور قائم ہے اور این ڈی اے کو 243 رکنی اسمبلی میں واضح اکثریت مل سکتی ہے ۔
ایگزٹ پول کے تخمینے :
میٹریز-آئی اے این ایس: این ڈی اے 147-167، مہاگٹھ بندھن 70-90، دیگر 2-6
پیپلز انسائٹ: این ڈی اے 133-148، مہاگٹھ بندھن 87-102، جے ایس پی 0-2، دیگر 3-6
پیپلز پلس: این ڈی اے 133-159، مہاگٹھ بندھن 75-101، جے ایس پی 0-5، دیگر 2-8
این ڈی ٹی وی: این ڈی اے 145-160، مہاگٹھ بندھن 73-91، جے ایس پی 0-3، دیگر 5-7
ٹائمز ناؤ: این ڈی اے 135-150، مہاگٹھ بندھن 88-103، دیگر 3-7
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ این ڈی اے کی متوقع کامیابی میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں حاصل کی گئی برتری کا اہم کردار رہا۔
