ای۔ شرم پورٹل پر چار کروڑ سے زائد کارکنوں کا رجسٹریشن

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت کے ای ۔ شرم پورٹل پرغیر منظم شعبے کے چار کروڑ سے زائد کارکن اپنا اندراج کرا چکے ہیں ۔ مرکزی وزارت برائے محنت و روزگار کے مطابق پورٹل پر کارکنوں کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے ۔ پورٹل کے مطابق اب تک 4 کروڑ 14 لاکھ 57 ہزار 578 کارکن اپنی رجسٹریشن کرا چکے ہیں ۔ یہ غیر منظم کارکنوں کا پہلا قومی ڈیٹا بیس ہے ۔ مرکزی حکومت نے غیر منظم کارکنوں کو الگ پہچان دلانے والے ای شرام پورٹل کا قیام عمل لایا ہے ۔ سرکاری اسکیموں کے لیے ای شرم کارڈ ملک بھر میں سنگل کارڈ کے طور پر کام کرے گا۔ یہ ایک ملک ایک کارڈ ہوگا۔