اے آئی وکست بھارت 2047 ویژن کے حصول میں اہم رول ادا کریگی

   

’شکشانیکسٹ‘ کی لانچنگ کے موقع پر وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا خطاب

نئی دہلی، 20 فروری (یو این آئی) تعلیم میں اے آئی اور ٹیکنالوجی وکست بھارت 2047 کے وژن کو حاصل کرنے میں اہم رول ادا کرے گی۔ انہوں نے اسے حکومت، سماج اور اداروں کی اجتماعی کوشش کی ایک مثال قرار دیا اور ایڈ ٹیک کو ’سب کا ایڈ ٹیک‘ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان خیالات کا اظہاروزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران ریلائنس فاؤنڈیشن کی قیادت میں 170 کروڑ روپے مالیت کی ملٹی پارٹنر ایجوکیشن پہل ’شکشا نیکسٹ‘ کی لانچنگ کے موقع پر کیا۔ریلائنس فاؤنڈیشن کی قیادت میں 170 کروڑ روپے مالیت کی ملٹی پارٹنر ایجوکیشن پہل ’شکشا نیکسٹ‘ شروع کی گئی ہے ۔ اس تین سالہ اقدام کا مقصد 2029 تک ملک بھر کے 1.3 کروڑ سے زیادہ بچوں، خاص طور پر پسماندہ کمیونٹیز کے بچوں کو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی معیاری سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔یہ پہل نئی دہلی میں انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں شروع کی گئی۔ ریلائنس فاؤنڈیشن ’شکشا نیکسٹ‘ کا بانی اسٹریٹجک پارٹنر ہے ۔ گیٹس فاؤنڈیشن شریک اینکر پارٹنر ہے ، جب کہ سینٹرل اسکوائر فاؤنڈیشن مینیجنگ پارٹنر کے طور پر پروگرام کے نفاذ کو مربوط کرے گی۔ مائیکل اینڈ سوسن ڈیل فاؤنڈیشن بھی اس اقدام کو مالی مدد فراہم کر رہی ہے ۔ریلائنس فاؤنڈیشن نے کہا کہ اس کا وژن اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ملک کے ہر بچے کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنے کا موقع ملے ۔ گزشتہ دہائی کے دوران ڈیجیٹل کنکٹیویٹی اور 5G کی توسیع نے ملک کے دور دراز علاقوں میں تعلیم تک رسائی کے نئے امکانات پیدا کیے ہیں۔اس اقدام کو تین بڑے پروگراموں کے ذریعہ نافذ کیا جائے گا۔ EdTech ScaleX کے تحت، تصدیق شدہ ایڈ ٹیک اور اے آئی سلوشنز کو ریاستی تعلیمی نظام میں ضم کیا جائے گا۔ ایڈ ٹیک ایکسلریٹر اعلیٰ معیار کے حل کی ترقی اور توسیع میں معاونت کرے گا۔ وہیں ایڈ ٹیک اور اے آئی انوویشن ہب ہندوستانی زبانوں اور متنوع سیکھنے کے سیاق و سباق کے مطابق اختراعات کی جانچ اور تصدیق کرے گا۔یہاں اس بات کا تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ اے آئی سمٹ کی وجہ سے دہلی میں ٹریفک جام کے مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔