حیدرآباد 6نومبر (یو این آئی) آسکرایوارڈیافتہ سرکردہ موسیقار اے آر رحمان نے آج آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں واقع امین پیر درگاہ کی عرس تقاریب میں حصہ لیا۔انہوں نے چادرگل بھی پیش کی۔اے آررحمن اس درگاہ شریف سے کافی عقیدت رکھتے ہیں اور وہ ہر سال عرس تقاریب میں حصہ لیتے ہیں۔درگاہ کے ذمہ داروں نے ان کی رہنمائی کی۔ درگاہ میں عرس کی تقاریب نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ شروع ہوئیں۔پہلے دن رسم صندل مالی کااہتمام کیاگیا۔صندل کا جلوس مجاور کے مکان سے برآمد ہوا جس میں اے آر رحمان نے بھی شرکت کی اور خصوصی دعائیں کیں۔ اس درگاہ کو روحانی لحاظ سے خاص اہمیت حاصل ہے ۔