اے آر رحمن کی طبیعت ناساز

   

چینائی: معروف موسیقار اور گلوکار اے آر رحمن کو اتوار کے روز سینے میں اچانک درد کی شکایت کے بعد چینائی کے ایک ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔ دریں اثنا ان کے مداح سوشل میڈیا پر ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اے آر رحمن بیرون ملک سے چینائی واپس آئے تھے ، جس کے بعد انہیں بے چینی محسوس ہونے لگی۔ طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں فوری طور پر چینائی کے اپولو ہاسپٹل لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی انجیوگرافی کی۔ اطلاعات کے مطابق، وہ پانی کی کمی کا شکار ہو گئے تھے کیونکہ وہ رمضان کے دوران روزے رکھ رہے تھے ۔ اطلاق کے مطابق اے آر رحمن کو ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے۔