اے سی بی اور ویجلنس عہدیداروں کی لاپرواہی کے خلاف شہری انسانی حقوق کمیشن سے رجوع

   

حیدرآباد /23 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) برقی اے سی بی اور ویجلنس عہدیداروں کی مبینہ لاپرواہی کے خلاف ایک شہری انسانی حقوق کمیشن سے رجوع ہوگیا ۔ وارثی گوڑہ علاقہ کے ساکن شکایت گذار کے ایل سرینواس نے ان محکموں پر الزام لگایا کہ وہ ان کے والد کے قاتل کو پناگہ دے رہے ہیں اور محکمہ جاتی سطح پر کھلی آزادی دے رہے ہیں ۔ انسانی حقوق کے صدرنشین جسٹس جی چندرایا سے انہوں نے ملاقات کرتے ہوئے ان کے والد کی موت کا سبب بننے والے ان کے رشتہ دار اور اس کا مبینہ ساتھ دینے والے برقی اے سی بی اور ویجنلس کے محکموں سے وابستہ عہدیداروں کے خلاف تحقیقات کروانے اور کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔