اے سی ڈی چارجس روکنے ٹرانسکو ڈائرکٹر کی رضامندی

   

راماگنڈم پراجکٹ کی بحالی پر سستی بجلی کی پیداوار ممکن : جیون ریڈی

کریم نگر /2 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹرانسکو اور جینکو منیجنگ ڈائرکٹر پربھاکر راؤ نے اپور ڈسٹری بیوشن کے تحت برقی صارفین پر عائد کردہ اے سی ڈی چارجیز کی وصولی روکنے کیلئے رضامندی ظہار کی ہے ۔ ایم ایل سی جیون ریڈی نے مقامی خانگی ہوٹل کے کانفرنس ہال میں ایک پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اے سی ڈی چارجیز کی وجہ سے متوسط طبقہ خاص کر کسانوں نے بجلی کٹوتی اور اے سی ڈی چارجیز سے تنگ آکر دھرنا دینے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ ایم ایل سی جیون ریڈی نے یہ انکشاف کیا کہ وہ سی ڈی ایم کو اس تعلق سے ایک مکتوب لکھا جس کے جواب میں سی ڈی ایم نے تیقن دیا کہ اے سی ڈی چارجیز وصول نہیں کئے جائیں گے ۔ کسی کو اے سی ڈی چارجز ادا کرنے کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ ، مشن بھاگیرتا اور یادادری پراجکٹ ایک ڈراؤنا خواب بن گئے ہیں ۔ اگر راما گنڈم بی پراجکٹ بحال کیا جائے تو بہت سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ، سٹی کانگریس صدر کومٹ ریڈی نریندر ریڈی ، چپہ دنڈی حلقہ اسمبلی انچارج میڈی پلی ستیم ، عبدالصمد نواب و دیگر قائدین اس موقع پر موجود تھے ۔