ممبئی: بی جے پی کی اتحادی پارٹی ری پبلکن آف انڈیا کے صدر را م داس نے مالے گاؤں بم دھماکوں کی کلیدی ملزمہ و بی جے پی بھوپال امیدوار پرگیہ ٹھاکرکی امیدواری پر تنقید کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پرگیہ ٹھاکو ر کا نام مالے گاوں بم دھماکہ میں تھا او رہیمنت کرکرے کے پاس ان کے خلاف کافی ثبوت تھے۔ رام داس کہا کہ کرکرے لوگوں کو دہشت گردوں سے بچاتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔میں سادھوری پرگیہ کے بیان کی مذمت کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ پرگیہ ٹھاکرنے کہا تھا کہ کرکر ے کی موت میرے شراپ (بد دعا) سے ہوئی ہے۔ پرگیہ مالے گاؤں بم دھماکہ میں ملزم ہیں او روہ فی الحال ضمانت پر رہا ہیں او روہ بی جے پی کی مدھیہ پردیش کے بھوپال سے لوک سبھا کی امیدوار بھی ہے۔