اے ٹی ایم سے چھیڑ چھاڑ کا کیس ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ٹولی گرفتار، مزید تحقیقات جاری

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :اے سی پی نظام آباد مسٹر وینکٹیشور لو نے بتایا کہ Iٹائون کے علاقہ میں اے ٹی ایم میں چھیڑ چھاڑ کرنے کے کیس میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ایک ٹولی کو گرفتار کیا گیا ۔ مسٹر وینکٹیشورلو نے بتایا کہ ایس بی آئی پرگتی بھون کے برانچ منیجر اے وی رامنا نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر کہا کہ نامعلوم افراد نے اے ٹی ایم پہنچ کر اے ٹی ایم سے چھیڑ چھاڑ کرنے اور 30 ہزار روپئے ڈرا کرنے کی شکایت کی تھی جس پر پولیس نے سی سی کیمروں کے جانچ پڑتال کے بعد دو افراد اے ٹی ایم پہنچ کر 16؍ اکتوبر کے روز 7:30 تا8 بجے کے درمیان اے ٹی ایم سے چھیڑ چھاڑ کے ذریعہ 30 ہزار روپئے نکال لئے تھے ۔ پولیس نے اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کرنے پر ہریانہ سے تعلق رکھنے والی گیانگ اور اے ٹی ایم مہارت ہے A1 شاکر گیانگ کا سرغنہ ہے شاکر کے ساتھ الطاف وکیل احمد ، محمد امیر سہیل ، عاشق ،یونس کے علاوہ عارف خان پر مشتمل ٹیم نے اے ٹی ایم پہنچ کر ڈبیٹ کارڈ کے ذریعہ 10 ہزار روپئے وتھ ڈرا کرتے ہوئے اے ٹی ایم سے چھیڑ چھاڑ کے ذریعہ رقم نکالتے ہیں اور کھاتہ دار کو ڈرا کی گئی رقم کا بل بتاتا ہے جس پر پولیس نے ان پر نظر رکھتے ہوئے 26 کے روز ان کو گرفتار کرتے ہوئے دو سیل فون ، اے ٹی ایم مانیٹر کی ، بینک ڈبیٹ کارڈ ، پان کارڈ ، آئی کارڈ برآمد کیا ہے ۔ اے سی پی نے بتایا کہ Vٹائون ایس ایچ او کے ہمراہ انہیں گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم کے دو اراکین محمد الطاف اور شکیل احمد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔