اے پی :16 اگست سے جونیئر کالجس کی کشادگی

   

حیدرآباد9 اگست (سیاست نیوز) آندھرپردیش میں جونیئر کالجس 16 اگست سے کھل جائیں گے اور سکنڈ ایئر طلبہ کیلئے با قاعدہ کلاسس کا آغاز ہوگا۔ انٹر سال اول اور دوم کے طلبہ کیلئے 12 جولائی سے آن لائین کلاسس کا آغاز ہوچکا ہے ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے کالجس انتظامیہ و پرنسپلس سے مشاورت کے بعد سکنڈ ایئر کیلئے باقاعدہ کلاسس کے آغاز کا فیصلہ کیا ۔ کووڈ قواعد کو ملحوظ رکھتے ہوئے کلاسس چلائیں جائیں گی ۔ واضح رہے کہ آندھراپردیش میں 16 اگست سے اسکولوں کی کشادگی عمل میں آرہی ہے۔