اے پی : 5مزدور خواتین زندہ جھلس کر ہلاک

   

ستیہ سائی بابا ضلع میں آٹو ہائی ٹنشن وائر سے ٹکرانے کا نتیجہ
حیدرآباد۔ 30جون(یواین آئی) آندھراپردیش کے ضلع ستیہ سائی بابا میں آٹو کے ہائی ٹنشن وائر سے ٹکراجانے کے نتیجہ میں آٹو میں سوار 5 مزدورخواتین جھلس کر ہلاک ہوگئیں ۔یہ واقعہ ضلع کے چلاکونڈیاپلی کے قریب پیش آیا۔آٹو میں سوار افراد خواتین مزدوری کیلئے جارہی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق گنڈم پلی دیہات کی 6 خاتون مزدور زرعی مزدوری کیلئے آٹو میں جارہی تھیںاسی دوران ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں آٹو ہائی ٹنشن وائر سے ٹکرا گیا اور فوری اس میں آگ لگ گئی۔اس واقعہ میں 5مزدور جھلس کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جبکہ ایک مزدور جس کی شناخت لکشمی کے طورپر کی گئی ہے شدید طورپر جھلس گئی جسے علاج کیلئے دھرمارم کے ہاسپٹل منتقل کردیاگیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔