حیدرآباد ۔ 31 ڈسمبر ( این ایس ایس ) آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی مسلمہ ایمپلائیز یونین نے کارپوریشن انتظامیہ کو ہڑتال کی نوٹس دی ہے ۔ ایمپلائیز یونین کے قائدین نے کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی سریندر بابو سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں یہ نوٹس حوالہ کی جس میں یونین قائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اور ترغیبات میں 100فیصد اضافہ کیا جائے ۔