اے پی بھون کے باہرمعذورشخص کی خودکشی،20لاکھ ایکس گریشیا کا اعلان

   

نئی دہلی ۔ 11فبروری ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ایک معذور شخص کے خاندان کو 20لاکھ روپئے بطور ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا جس (شخص) نے آج آندھراپردیش بھون کے باہر زہر پی کر خودکشی کرلیا تھا ۔ نائیڈو نے اعلان کیا کہ 40سال داولد ارجن راؤ ساکن موضع کنتھالی ضلع سریکاکلم کی منگل کو سرکاری اعزازات کے ساتھ آخری رسومات انجام دینے کا اعلان بھی کیا ۔ نائیڈو نے اگرچہ اس شخص کی خودکشی کو آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے کے مطالبہ سے مربوط کیا ہے لیکن دہلی پولیس نے کہا کہ یہ شخص مالی پریشانیوں کا شکار تھا اور زہر پیتے ہوئے خودکشی کی ہے ۔ پولیس نے مزید کہا کہ اس شخص نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب خودکشی کی ہے ۔